27

پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پشاور اور ملک کے دیگر مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 215 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن بتایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بونیر، باجوڑ، فیصل آباد، ڈیرہ اسماعیل خان، خوشاب، بٹگرام، مانسہرہ، سوات اور ایبٹ آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تاہم شہریوں نے احتیاطی تدابیر کے طور پر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل کر محفوظ مقامات کا رخ کیا۔ متعلقہ ادارے صورتِ حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں