شکارپور(ایچ آراین ڈبلیو)شکارپور میں ایک افسوسناک حادثے کے دوران ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث 7 عزادار جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب عزاداروں کا جلوس گزر رہا تھا اور اچانک ہائی وولٹیج تاروں سے رابطے کے باعث کرنٹ لگنے کا حادثہ پیش آیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا ہے جبکہ انتظامیہ نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


