6

ویٹرنری ہسپتالوں کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، تعمیراتی کام مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد(ایچ آراین ڈبلیو)فیصل آباد میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر روبینہ انجم نے سول ویٹرنری ہسپتال 239 آر۔بی خانوآنہ اور 243 آر۔بی جھوکاں کا دورہ کیا، جہاں جاری تعمیراتی اور تزئین و آرائش کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

دورے کے دوران محکمہ بلڈنگز کے نمائندے نے بھی شرکت کی اور ویٹرنری ہسپتالوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر عمارتوں کے انفراسٹرکچر اور برقی تنصیبات کے معیار کو بھی چیک کیا گیا۔

ڈاکٹر روبینہ انجم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کام مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں اور تعمیراتی سرگرمیاں منظور شدہ معیار کے مطابق یقینی بنائی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ویٹرنری اداروں کی اپ گریڈیشن سے خدمات کی فراہمی مزید مؤثر ہوگی اور مویشی پال حضرات کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ ان کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے ضلع میں محکمانہ خدمات کے معیار میں مزید بہتری آئے گی۔

محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق ویٹرنری سہولیات کی بہتری کا عمل جاری ہے، جبکہ میڈیا سیل لائیو اسٹاک فیصل آباد نے دورے کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں