7

بہاولنگر میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا، 9 افراد جھلس گئے

بہاولنگر(ایچ آراین ڈبلیو)ایل پی جی کی ایک دکان میں سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکے کے باعث 9 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔بہاولنگر کے علاقے عارف والا روڈ پر ریلوے پھاٹک کے قریب ایل پی جی کی ایک دکان میں سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 9 افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

دھماکے کے بعد گیس ری فلنگ کی دکان اور اس کے برابر میں واقع دوسری دکان میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں