27

سرگودھا روڈ پر ماں نے تین بچیوں سمیت دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی

جھنگ(ایچ آراین ڈبلیو)سرگودھا روڈ کے قریب ماں نے تین بچیوں سمیت دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی۔مقامی افراد نے خاتون کو بحفاظت بچا لیا جبکہ بچیوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ڈوبنے والی بچیوں میں تین سالہ مریم، 7 سالہ صدف اور 10 سال کی ثانیہ شامل ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون نے گھریلو جھگڑے پر بچیوں سمیت دریا میں چھلانگ لگائی ہے۔بعدازاں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بچیوں کی تلاش کے لییے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیا ہے۔مریم نواز نے ڈی سی جھنگ کو سرچ آپریشن کی ذاتی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں