بنوں(ایچ آراین ڈبلیو)خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے بکاخیل میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا، جہاں مقامی تاجر کے لیے سامان لے جانے والی گاڑی کو تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ دہشت گردوں نے لوٹ لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے راستے میں گاڑی کو روک کر اس میں موجود تجارتی سامان اپنے قبضے میں لے لیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ متاثرہ تاجر کی مدعیت میں قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔


