اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی مذاکرات گزشتہ ہفتےمکمل ہو گئے۔
ذرائع ایف بی آر کا بتانا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے بجٹ پرپالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہو ں گے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات 23 مئی تک جاری رہیں گے، آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال پاکستان کی مجموعی آمدن 20 کھرب روپے تک لے جانے کا کہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی رواں سال موجودہ آمدن تقریباً 17.8 کھرب روپے ہے، آئی ایم ایف غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کے لیے سخت کنٹرول چاہتا ہے، اگلے مالی سال پاکستان کو تقریباً 19ارب ڈالر قرض واپس کرنے ہیں، آئی ایم ایف ان قرضوں کی پائیدار ادائیگی پر زور دے رہا ہے۔


