اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستانی عوام حکمرانوں کی عیاشیاں کی قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہو جائے، آئی ایم ایف نے پاکستان پر 11 نئی شرائط عائد کی ہیں، جن میں 17.6 ٹریلین روپے مالیت کے نئے بجٹ کی منظوری، -بجلی کے بلوں پر قرض سروسنگ سر چارج میں اضافہ ، تین سال سے زائد پرانی استعمال شدہ کاروں کی درآمد پر پابندیاں اٹھانا شامل ہیں، آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کا دفاعی بجٹ 2.414 ٹریلین روپے ظاہر کیا ہے، جو آئی ایم ایف کے تخمینے 252 ارب روپے سے 12 فیصد زیادہ ہے، چاروں وفاقی یونٹس ایک جامع منصوبے کے ذریعے نئے زرعی انکم ٹیکس قوانین کو لاگو کریں گے، جس میں ریٹرن کی کارروائی، ٹیکس دہندگان کی شناخت اور رجسٹریشن کے لیے ایک آپریشنل پلیٹ فارم کا قیام، ایک مواصلاتی مہم، اور تعمیل میں بہتری کا منصوبہ شامل ہے
64


