کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)حکومت بلوچستان نے متاثرہ خاتون ڈاکٹر کے مکمل علاج کے اخراجات برداشت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق متاثرہ ڈاکٹر کا علاج کراچی کے پٹیل ہسپتال کراچی میں حکومت کے خرچے پر کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق علاج کے تمام طبی اخراجات حکومت بلوچستان ادا کرے گی، جبکہ متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مریضہ کو ہر ممکن طبی سہولیات فوری طور پر فراہم کی جائیں۔
محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ انسانی ہمدردی اور بہتر علاج کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔


