16

ایس ایس پی سمیر نور چنہ کے احکامات پرسنیپ چیکنگ اور ناکہ بندی جاری

شہید بینظیر آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع شہید بینظیر آباد میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے ایس ایس پی سمیر نور چنہ کی خصوصی ہدایات پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات نافذ کر دیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق پورے ضلع میں جامع جنرل ہولڈ اپ اور سخت سنیپ چیکنگ کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ ضلع کے تمام چھوٹے بڑے داخلی اور خارجی راستوں (Entry & Exit Points) پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر کے مؤثر ناکہ بندی کی گئی ہے، جہاں ہر آنے جانے والی گاڑی اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

تمام ڈویژنز کے ڈی ایس پیز اور تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز خود فیلڈ میں موجود ہیں اور اپنی نگرانی میں سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندی کے عمل کو یقینی بنا رہے ہیں۔ دورانِ چیکنگ بغیر نمبر پلیٹ، کالے شیشوں والی اور مشکوک گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، جبکہ مشکوک افراد کے کوائف کی موقع پر ہی تصدیق کی جا رہی ہے۔

ایس ایس پی سمیر نور چنہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ
“شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کو ضلع کا امن تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ اقدامات عوام کے سکون اور تحفظ کے لیے ہیں، اس لیے شہری پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔”

ضلع پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دورانِ سفر شناختی کارڈ اور گاڑی کے اصل کاغذات ہمراہ رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا شخص کی فوری اطلاع قریبی پولیس تھانے یا ہیلپ لائن پر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں