9

افواجِ پاکستان ملک کی ریڈ لائن اور دفاع ناقابلِ تسخیر ہے،احسن ناغڑ

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)حیدرآباد میں استحکام پاکستان آرگنائزیشن (آئی ایس پی او) کے چیئرمین صاحبزادہ محمد احسن ناغڑ نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان ملک کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کی ضامن ہیں، اور ان کے خلاف کسی بھی قسم کا منفی پروپیگنڈا یا کردار کشی ناقابلِ برداشت ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ افواجِ پاکستان اور عسکری قیادت ملک کی ریڈ لائن ہیں، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا دفاع مزید مضبوط اور ناقابلِ تسخیر ہوا ہے۔

احسن ناغڑ کے مطابق پاک فوج دہشت گردی، انتہا پسندی اور ملک دشمن عناصر کے خلاف مؤثر کردار ادا کر رہی ہے اور قومی سرحدوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ شہداء کے عظیم قربانیوں سے روشن ہے، جنہیں قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ شہداء اور غازیوں کی قربانیاں ملک کے امن اور استحکام کی بنیاد ہیں۔

چیئرمین آئی ایس پی او نے کہا کہ موجودہ حالات میں قومی اتحاد اور یکجہتی کی اشد ضرورت ہے تاکہ ملک دشمن قوتوں کے تمام عزائم ناکام بنائے جا سکیں۔

انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور جھوٹی خبروں اور منفی پروپیگنڈے سے دور رہتے ہوئے مثبت قومی بیانیے کو فروغ دیں۔

احسن ناغڑ نے کہا کہ استحکام پاکستان آرگنائزیشن ملک میں قومی یکجہتی، امن، اور حب الوطنی کے فروغ کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں