8

مبینہ طور پر اغوا کے بعد تشدد کا شکار 17 سالہ لڑکی جان کی بازی ہار گئی

جھنگ(ایچ آراین ڈبلیو) پنجاب میں ایک افسوسناک واقعے میں مبینہ طور پر راستے سے اغوا کی گئی 17 سالہ لڑکی تشدد کے بعد دم توڑ گئی، جس پر علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کو مبینہ طور پر تین روز تک تشدد اور ظلم کا نشانہ بنایا گیا۔ بعد ازاں اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہونے پر ملزمان اسے اسپتال کے باہر پھینک کر فرار ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق متاثرہ لڑکی شدید جسمانی اور ذہنی اذیت کے باعث جانبر نہ ہو سکی اور دم توڑ گئی۔

یہ افسوسناک واقعہ جھنگ میں پیش آیا، جس نے شہریوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور خواتین کے تحفظ کے حوالے سے سنگین سوالات کو جنم دیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں