وزیراعظم اور صدر مملکت آپریشن معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والے اسکواڈرن لیڈر کے گھر پہنچ گئے

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری آپریشن معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ہمراہ شہید عثمان یوسف کے گھر گئے جہاں انہوں نے شہید کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

اس دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہیدکے عزم اور فرض شناسی کو سراہا۔

دوسری جانب صدر مملکت آصف زرداری بھی عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچے اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں