پشاور(ایچ آراین ڈبلیو)پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا وفد کے ہمراہ Mufti Mahmood Markaz پہنچ گئے، جہاں انہوں نے Maulana Fazlur Rehman سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، موجودہ سیاسی صورتحال اور صوبے سے متعلق مختلف معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور فریقین نے رابطے اور مشاورت کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
یہ ملاقات سیاسی حلقوں میں اہم قرار دی جا رہی ہے، جسے مستقبل کی سیاسی حکمتِ عملی اور باہمی تعاون کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔


