10

سمہ سٹہ ریلوے اسٹیشن پر دلخراش واقعہ، خاتون نے بچے سمیت ٹرین سے چھلانگ لگا دی

بہاولپور(ایچ آراین ڈبلیو)سمہ سٹہ ریلوے اسٹیشن پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 22 سالہ خاتون نے اپنے 4 سالہ بچے کے ہمراہ ٹرین سے چھلانگ لگا دی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق سمہ سٹہ ریلوے اسٹیشن پر تیز گام ٹرین کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی۔ سمہ سٹہ جنکشن پر ٹرین کا اسٹاپ نہیں تھا، تاہم رفتار آہستہ ہونے پر خاتون نے بچے کے ساتھ چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی۔

حادثے کے نتیجے میں 4 سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا، جبکہ خاتون شدید زخمی ہو گئیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچا اور زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

بعد ازاں زخمی خاتون کو مزید علاج کے لیے بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس اور متعلقہ حکام واقعے کی مزید جانچ کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں