22

پشاور سے دبئی پرواز میں ہنگامہ، نوجوان مسافر کا طیارے سے اتارنے کا مطالبہ

پشاور(ایچ آر این ڈبلیو)پشاور سے دبئی جانے والی پرواز میں اس وقت خوف و ہراس کی صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک نوجوان مسافر نے دورانِ پرواز اچانک شور شرابا شروع کردیا اور طیارے سے اتارنے کا مطالبہ کرنے لگا۔

عینی شاہدین کے مطابق مسافر نے غیر معمولی رویہ اختیار کرتے ہوئے چیخ و پکار کی اور مبینہ طور پر طیارے کی کھڑکیوں اور اندرونی حصوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش بھی کی، جس سے دیگر مسافروں میں خوف و اضطراب پھیل گیا۔

پرواز کے عملے نے فوری طور پر صورتحال کو قابو میں لانے کی کوشش کی اور مسافر کو پرسکون کرنے کی ہدایت دی۔ واقعے کے باعث کچھ دیر کے لیے پرواز میں کشیدگی کی کیفیت پیدا ہوگئی، تاہم عملے نے دیگر مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد متعلقہ حکام کی جانب سے معاملے کی مزید تحقیقات کیے جانے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں