97

سول ہسپتال میں تیزاب گردی کا شکار خاتون ڈاکٹر ماہ نور ناصر شدید زخمی

کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)سول ہسپتال کوئٹہ میں تیزاب گردی کے افسوسناک واقعے میں خاتون ڈاکٹر ماہ نور ناصر شدید زخمی ہو گئی ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق متاثرہ ڈاکٹر کو فوری طور پر اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد کوئٹہ سمیت پورے صوبے میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ خواتین خصوصاً ملازمت پیشہ خواتین کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی کوئٹہ میں ایک نوجوان ٹیچر کو سرعام گولی مار کر قتل کیے جانے کا واقعہ پیش آ چکا ہے، جس کے باعث شہر میں خواتین خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔

شہریوں اور سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے واقعات میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں