حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)ہالا ناکہ چینل روڈ پر صبح سویرے ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ٹریکٹر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سی این جی رکشے پر چڑھ دوڑا، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔
حادثے میں 50 سالہ بختاور، 25 سالہ شیر نواز، 50 سالہ آسی خاتون اور 15 سالہ اشیاق زخمی ہوئے۔ اطلاع ملنے پر ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس نے فوری طور پر زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ فرار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔


