15

حیدرآباد: ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ کے احکامات پر ڈی ایس پیز کے تبادلے اور تقرریاں

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کے احکامات پر پولیس افسران کے تبادلوں اور نئی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عنایت قریشی کو ڈی ایس پی حسین آباد کے عہدے سے تبدیل کرکے ڈی ایس پی سی آئی اے تعینات کیا گیا ہے، جبکہ اکبر لنڈ کو ڈی ایس پی حسین آباد مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح رئیس خانزادہ کو ڈی ایس پی مارکیٹ اور سید جندل شاہ کو ڈی ایس پی ٹنڈو جام تعینات کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ تبادلے انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے اور مختلف ڈویژنز میں پولیسنگ کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔ نئے تعینات افسران نے اپنے اپنے عہدوں کا چارج سنبھالنا شروع کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں