وزیراعظم محمد شہباز شریف کا یوم تشکر کے موقع پر پیغام

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم تشکر کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی کھلی جارحیت اور اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستان کی شاندار کامیابی اور فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانے کے لیے ملک بھر میں آج یومِ تشکر منایا جا رہا ہے۔

پاکستان کی بہادر اور پیشہ وارانہ مسلح افواج نے دشمن کو اسی کی زبان میں مؤثر اور بھرپور جواب دے کر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا ہے۔

ہماری یہ کارروائی اس بوسیدہ نظریہ کے خلاف تھی جو انسان دشمنی، جارحیت ، مذہبی جنون اور تعصب پر قائم ہے۔ یہ ہماری غیرت اور اصولوں کی فتح ہے۔

میں پاک افواج کے ان تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے معرکہ حق کی تکمیل میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں