14

پنجاب میں سائبر ونگ کا نام تبدیل، “ڈیجیٹل کرائم ونگ” کے قیام کا حتمی مسودہ حکومت کو ارسال

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) پنجاب پولیس میں قائم کیے جانے والے سائبر ونگ کا حتمی مسودہ پنجاب حکومت کو قانون سازی کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق مجوزہ سائبر ونگ کا نام تبدیل کر کے اب اسے “ڈیجیٹل کرائم ونگ” رکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے مسودے کے تحت پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 38 تھانے قائم کیے جائیں گے، جبکہ صرف لاہور میں 4 ڈیجیٹل کرائم تھانے ہوں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل کرائم ونگ کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی رینک کا افسر کرے گا، جبکہ اس ڈھانچے میں دو ڈی آئی جیز بھی شامل ہوں گے۔ ایک ڈی آئی جی سپیشل انویسٹی گیشن ونگ پنجاب بھر کے تھانوں کی نگرانی کرے گا، جبکہ دوسرا ڈی آئی جی ہائی پروفائل کیسز کی تفتیش کی نگرانی کرے گا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ لاہور میں اس ونگ کی نگرانی ایس ایس پی رینک کا افسر کرے گا، جبکہ شہر کی چار ڈویژنز میں ایس پی رینک کے افسران تعینات ہوں گے۔ اسی طرح فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور ملتان میں بھی ایس ایس پی رینک کے افسران ڈیجیٹل کرائم ونگ کی سربراہی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں