16

پولیس کی کامیاب کارروائی، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد، مالک کے حوالے

شکارپور(ایچ آراین ڈبلیو)شکارپور میں محمد کلیم کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ رستم نیاز احمد بنگلانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 27 مئی 2026 کو چھینی گئی موٹر سائیکل CD-70 ماڈل 2018 برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی موٹر سائیکل اصل مالک وکیل احمد بھٹی، رہائشی رحیم آباد، کے حوالے کر دی گئی۔ موٹر سائیکل کی واپسی پر مالک نے شکارپور پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔

شکارپور پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں