24

لاڑکانہ اور شکارپور: خاندانی دشمنی پر فائرنگ کے دو واقعات، 7 افراد جاں بحق

لاڑکانہ / شکارپور(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ کے اضلاع لاڑکانہ اور شکارپور میں خاندانی دشمنی کے باعث پیش آنے والے دو مختلف فائرنگ کے واقعات میں مجموعی طور پر 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

لاڑکانہ میں گھر پر فائرنگ کے واقعے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک بچی سمیت 2 افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی، ایک بہن اور ایک بھابھی شامل ہیں۔

دوسری جانب شکارپور میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق دونوں واقعات خاندانی دشمنی کا نتیجہ ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں