وہاڑی(ایچ آراین ڈبلیو)گورنمنٹ گرلز ماڈل ایلیمنٹری سکول قادر آباد میں مبینہ طور پر سرکاری درختوں کی کٹائی اور فروخت کے معاملے پر دو ماہ گزرنے کے باوجود کوئی حتمی پیش رفت سامنے نہ آ سکی ہے، جس پر محکمہ تعلیم کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ معاملہ سی ای او ایجوکیشن ناصر عزیز کے نوٹس میں لایا گیا تھا، تاہم تاحال نہ تو مؤثر کارروائی عمل میں لائی جا سکی ہے اور نہ ہی ذمہ داروں کے تعین کے لیے شفاف انکوائری مکمل ہو سکی ہے۔
درخواست گزار کے مطابق مبینہ طور پر اسکول کی ہیڈ مسٹریس پر سرکاری درخت کاٹ کر فروخت کرنے کا الزام ہے، تاہم ان کے مؤقف کے بغیر ہی انکوائری مکمل کر لی گئی، جس پر شفافیت پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔
شہری و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی تحقیقات محکمہ تعلیم کے بجائے کسی آزاد افسر یا ضلعی انتظامیہ کے ذریعے کرائی جائے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر الزامات درست ثابت ہوتے ہیں تو ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔


