6

مکان کی چھت گرنے سے تین کم سن بچے جاں بحق، والدین زخمی

چارسدہ(ایچ آراین ڈبلیو)چارسدہ کے علاقے پڑانگ ماجوکی میں کچے مکان کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں تین کم سن بچے جاں بحق ہو گئے، جبکہ والدین زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ آج علی الصبح تقریباً 3 بجے پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے تین کم سن بھائیوں کی لاشیں نکال لیں۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 3 سے 12 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق بچوں کے والدین کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر فوری طور پر چارسدہ اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں