10

انسدادِ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے والدین کا تعاون ناگزیر ہے، شاہد راجپوت

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)انسدادِ پولیو مہم کے سو فیصد نتائج حاصل کرنے کے لیے والدین کا پولیو ٹیموں سے تعاون نہایت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار بھائی خان ویلفیئر ایسوسییشن کے نائب صدر شاہد راجپوت نے پولیو مہم کے دوران ٹیموں کے ہمراہ ڈور ٹو ڈور بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کے موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

شاہد راجپوت نے کہا کہ ویلفیئر کے فاؤنڈر حاجی محمد یاسین ارائیں کی خصوصی ہدایت ہے کہ اس قومی فریضے کو کامیاب بنانے کے لیے پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کیا جائے اور انکار کرنے والے والدین کو اس موذی مرض کے خطرات سے آگاہ کیا جائے۔

اس موقع پر بھائی خان ویلفیئر کی رکن ماہ نور نے کہا کہ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے اور بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے انسدادِ پولیو کے دو قطرے لازمی پلوانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں بھائی خان ویلفیئر کے ممبران بلا امتیاز پولیو کے خاتمے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ معاشرے کے ہر فرد پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس کارِ خیر میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے تاکہ پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں