26

پنک بس اور پنک اسکوٹی سروس کا آغاز، افتتاحی تقریب ہفتہ کو ہوگی

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)حیدرآباد میں خواتین کے لیے خصوصی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پنک بس اور پنک اسکوٹی سروس کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر برائے ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن بروز ہفتہ دوپہر ایک بجے پی سی ہوٹل میں اس سروس کا افتتاح کریں گے۔

افتتاحی تقریب کے دوران خواتین کے لیے مزید خصوصی سفری سہولیات سے متعلق اہم اعلانات بھی متوقع ہیں۔حکام کے مطابق پنک بس اور پنک اسکوٹی سروس کا مقصد خواتین کو محفوظ، باوقار اور آسان سفری سہولتیں فراہم کرنا ہے تاکہ طالبات، ملازمت پیشہ اور دیگر خواتین کی روزمرہ آمد و رفت میں آسانی پیدا کی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں