پشاور(ایچ آراین ڈبلیو)پشاور سے مبینہ طور پر اغواء ہونے والی بچی کے کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ بچی کی والدہ کے مطابق انہیں کلیم ملک نے دفتر طلب کیا ہے، جس پر وہ ملاقات کے لیے روانہ ہو گئی ہیں۔
والدہ کا کہنا ہے کہ انہیں اطلاع دی گئی ہے کہ بچی کو بازیاب کروا لیا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی تصدیق نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ “ہمیں کہا گیا ہے کہ بچی مل گئی ہے لیکن کچھ بھی کنفرم نہیں، ہم ملاقات کے لیے جا رہے ہیں۔ امید ہے ہماری بچی بازیاب ہو گئی ہوگی۔”
دوسری جانب حکام کی جانب سے تاحال بچی کی بازیابی سے متعلق باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے، جبکہ معاملے کی مزید تفصیلات معلوم کی جا رہی ہیں۔


