لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)لاہور میں بھارتی حکام کی جانب سے سلال ڈیم کے دروازے کھولے جانے کے بعد دریائے چناب میں پانی کی سطح تیزی سے بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس پر پنجاب میں سیلابی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے متعلقہ اضلاع کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ہیڈ مرالہ کے مقام پر اچانک پانی کی آمد کے باعث فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ میں بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق پانی کی سطح میں دو سے تین میٹر تک اضافے کا خدشہ ہے جس کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خطرہ موجود ہے۔
ڈی جی عمر جاوید نے ہدایت دی ہے کہ تمام متعلقہ ادارے 24 گھنٹے نگرانی جاری رکھیں جبکہ شہریوں کو دریائی کناروں سے دور رہنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔


