14

سرکاری اسکول میں طالب علم پر مبینہ تشدد، وزیرِ تعلیم سندھ کا سخت نوٹس

عمرکوٹ(ایچ آراین ڈبلیو) وزیرِ تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے عمرکوٹ میں ایک سرکاری اسکول کے طالب علم پر مبینہ تشدد کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر چیل کے قریب گاؤں سینھوئی میں قائم گورنمنٹ طاہر شاہ اسکول کے ایک طالب علم پر تشدد کی خبر سامنے آنے کے بعد وزیرِ تعلیم نے فوری کارروائی کی ہدایت جاری کر دی۔

وزیرِ تعلیم سندھ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) عمرکوٹ کو واقعے کی فوری انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

سید سردار علی شاہ نے کہا کہ اسکولوں میں کسی بھی قسم کے جسمانی تشدد کی کوئی گنجائش نہیں، اور سندھ میں کارپورل پنشمنٹ قانونی طور پر جرم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کی شفاف انکوائری کے بعد قانون اور قواعد کے مطابق ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ طلبہ کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں