میانوالی(ایچ آراین ڈبلیو)میانوالی کے قریب دورانِ پرواز پاکستان فضائیہ کا تربیتی طیارہ K-8 گر کر تباہ ہو گیا، تاہم خوش قسمتی سے دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اچانک تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا۔ واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں اور متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔حکام کا کہنا ہے کہ دونوں پائلٹس نے بروقت ایجیکٹ کر کے اپنی جانیں محفوظ بنائیں، جبکہ علاقے کو سیل کر کے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔


