11

مہنگائی اور گھریلو پریشانیوں سے تنگ 35 سالہ شخص کی خودکشی

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)حیدرآباد میں بدھ کی صبح افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مکی شاہ تھانے کی حدود ریلوے کالونی میں 35 سالہ تنویر احمد ولد حضور بخش نے مبینہ طور پر بے روزگاری اور مہنگائی سے تنگ آ کر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر مکی شاہ پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا۔

مکی شاہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب اہلِ علاقہ کے مطابق تنویر احمد کافی عرصے سے بے روزگار تھا اور شدید مالی و گھریلو پریشانیوں کا شکار تھا، جس کے باعث وہ ذہنی دباؤ میں رہتا تھا۔

پولیس نے ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ واقعے سے علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں