23

راجن پور کھیت میں داخل ہونے پر اونٹنی پر مبینہ تشدد، جانور ہلاک

راجن پور(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان کے ضلع راجن پور میں کھیت میں داخل ہونے کے تنازع پر ایک شخص کی جانب سے اونٹنی پر مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں اونٹنی ہلاک ہوگئی۔

بارڈر ملٹری فورس کے مطابق واقعے کے بعد مالک کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ حکام کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں