18

عالمی یومِ میوزیم، کمشنر ساہیوال کا ہڑپہ میوزیم کا دورہ، تاریخی ورثے کے تحفظ پر زور

ساہیوال(ایچ آراین ڈبلیو)کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے عالمی یومِ میوزیم کے موقع پر ہڑپہ میوزیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میوزیم میں عالمی یومِ میوزیم کے حوالے سے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں تاریخی اور ثقافتی ورثے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ میوزیمز ہماری تہذیب، تاریخ اور ثقافتی شناخت کے امین ہوتے ہیں اور نئی نسل کو اپنے شاندار ماضی سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہڑپہ جیسی عظیم تاریخی تہذیب پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان ہے اور اس قیمتی ورثے کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اس موقع پر کیوریٹر ہڑپہ میوزیم احمد نواز ٹیپو، سول سوسائٹی کے نمائندگان، اساتذہ کرام، طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوران شرکاء کو میوزیم کے مختلف حصوں کا دورہ کروایا گیا، جہاں تاریخی نوادرات اور آثارِ قدیمہ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بعد ازاں عالمی یومِ میوزیم کے سلسلے میں ایک خصوصی واک کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں شرکاء نے تاریخی ورثے کے تحفظ اور آثارِ قدیمہ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں