میلسی(ایچ آراین ڈبلیو) میلسی کے علاقے فتح پور میں ایک گھر سے ماں اور اس کے تین کمسن بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعے کی تفتیش میں افسوسناک پیشرفت سامنے آئی ہے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ گھریلو جھگڑے کے بعد خاتون نے مبینہ طور پر اپنے سوتے ہوئے تینوں بچوں کو کلہاڑی کے وار سے قتل کیا اور بعد ازاں خودکشی کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی بنیادی وجہ میاں بیوی کے درمیان جاری گھریلو تنازع بتایا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد خاتون کے شوہر کو بھی تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 3 سے 8 سال کے درمیان تھیں جبکہ خاتون کی عمر تقریباً 30 سال بتائی جاتی ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔


