عارف والا(ایچ آراین ڈبلیو)انجمن آڑھتیان غلہ منڈی عارف والا کی نئی کابینہ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ کابینہ کا اعلان صدر چوھدری اجمل گجر اور نائب صدر رانا احسن امین نے مشترکہ پریس ریلیز کے ذریعے کیا۔
اعلان کے مطابق سرپرستِ اعلیٰ کی ذمہ داری چوھدری محمد اکرام (چوھدری برادرز رائس ملز) کو سونپی گئی ہے، جبکہ صدر چوھدری اجمل گجر (عبداللہ گجر کمیشن شاپ) اور نائب صدر رانا احسن امین (زمیندارہ کمیشن شاپ) مقرر کیے گئے ہیں۔
کابینہ میں جنرل سیکرٹری چوھدری شہزاد احمد (عارف ٹریڈرز)، فنانس سیکرٹری ملک محمد اعجاز (نیشنل ٹریڈرز)، جوائنٹ سیکرٹری حاجی محمد سرور رحمانی (اعتماد رائس ملز) اور سیکرٹری انفارمیشن محمد اکمل شاہد رحمانی (نور فوڈز رائس ٹریڈرز اینڈ کمیشن شاپ) شامل ہیں۔ لیگل ایڈوائزر چوھدری جنید افتخار ایڈووکیٹ جبکہ آڈٹ آفیسر چوھدری وقاص اور معاون آڈٹ ملک محمد عظیم کو مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح رانا تجمل حسین کو سیکرٹری پرنٹ میڈیا ایڈوائزر نامزد کیا گیا ہے۔
مزید برآں باہمی تنازعات کے حل کے لیے مصالحتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جس کے چیئرمین حاجی ذوالفقار علی اور وائس چیئرمین چوھدری محمد عتیق ہوں گے، جبکہ دیگر ممبران میں مختلف تاجر نمائندے اور قانونی ماہرین شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن بھی تشکیل دیا گیا ہے جس کے چیئرمین شیخ امداد اللہ ہوں گے، جبکہ ملک نوید اشرف، سیٹھ عبدالوحید اور چوھدری جنید افتخار اس کے ممبران ہوں گے۔
اعلان کے مطابق ایگزیکٹو ممبران کا انتخاب جلد مکمل کیا جائے گا۔ عہدیداران نے امید ظاہر کی ہے کہ نئی کابینہ غلہ منڈی کے تاجروں کے مسائل کے حل اور کاروباری سرگرمیوں کی بہتری کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔


