شکارپور(ایچ آراین ڈبلیو)شکارپور پولیس نے منشیات فروش عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے منشیات کی ترسیل کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایس ایس پی محمد کلیم کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ اسی سلسلے میں تھانہ چک پولیس نے گشت کے دوران شہید پیر کے علاقے میں کارروائی کی۔
پولیس نے کارروائی کے دوران دو ملزمان مجید شیخ اور کاشف سولنگی کو گرفتار کر لیا۔ تلاشی کے دوران ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 410 گرام چرس برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق منشیات کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی بلاامتیاز جاری رہیں گی۔


