36

کے کے ایف میڈیکل کمپلیکس میں “معرکۂ حق فتح واک” اور خصوصی تقریب کا انعقاد

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)حیدرآباد میں کے کے ایف میڈیکل کمپلیکس کی جانب سے “معرکۂ حق فتح واک” اور خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد پاک افواج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔

تقریب کا آغاز اسپتال کے احاطے میں فتح واک سے ہوا، جس کے بعد آڈیٹوریم میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر پاک نیوی کمانڈر آصف رضا، ڈاکٹر کرنل عمران (ایسوسی ایٹ پروفیسر اسرا یونیورسٹی)، ایم پی اے صابر قائمخانی، ایم پی اے راشد خان، ڈسٹرکٹ انچارج ظفر صدیقی، ڈاکٹر طاہر خانزادہ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پاک افواج کی بہادری، قربانیوں اور ملک کے دفاع میں ان کے کردار کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے قومی یکجہتی، حب الوطنی اور ملکی سلامتی کے لیے افواجِ پاکستان کی خدمات کو سراہا۔

تقریب کے دوران ملی نغموں اور تقاریر نے شرکاء میں جوش و جذبہ مزید بڑھا دیا۔ آخر میں انتظامیہ نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تقریب کو کامیاب قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں