31

تیز رفتار کار اور جانوروں والی گاڑی میں تصادم، 2 افراد زخمی

عارف والا(ایچ آراین ڈبلیو)عارف والا میں عارف والا/بوریوالہ روڈ پر چوہدری ہوٹل کے قریب ایک تیز رفتار کار اوورٹیک کرتے ہوئے جانوروں والی گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 پنجاب کی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

زخمیوں میں 8 سالہ شہزیب نوید ولد محمد نوید اور 33 سالہ شرافت علی ولد اللہ بخش شامل ہیں۔

بعد ازاں ریسکیو ٹیم نے دونوں زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال عارف والا منتقل کر دیا۔

ریسکیو حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دورانِ ڈرائیونگ اوورٹیک کرتے وقت احتیاط برتیں، رفتار کو قابو میں رکھیں اور سڑک پر موجود سست رفتار یا جانوروں والی گاڑیوں سے مناسب فاصلہ رکھیں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں