29

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑا ایکشن، ایک لاکھ گندم کی بوریاں برآمد

پاکپتن(ایچ آراین ڈبلیو)پاکپتن میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کے دوران پیر غنی روڈ پر واقع انمول کاٹن فیکٹری سے بڑی مقدار میں گندم برآمد کر لی گئی۔

کارروائی سپیشل برانچ پنجاب کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن منتہی اظہر اور پیرا فورس پنجاب کی مدد سے کی گئی۔حکام کے مطابق فیکٹری کے اندر سے 50 کلو گرام وزن کی تقریباً ایک لاکھ گندم کی بوریاں برآمد ہوئیں، جنہیں سرکاری تحویل میں لے کر ضبط کر لیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوامی ضرورت کی اشیاء کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں