ڈومیل کے مقام پر حبیب بینک کی کیش وین لوٹ لی گئی، مسلح افراد 8 کروڑ روپے نقدی اور اسلحہ لے اڑے

بنوں(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع بنوں کے علاقے ڈومیل میں صبح کے وقت ایک بڑی واردات پیش آئی، جہاں مسلح عسکریت پسندوں نے حبیب بینک کی کیش وین کو نشانہ بنایا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان نے کیش وین اور اس کے عملے کو یرغمال بنایا، تاہم کچھ دیر بعد عملے اور گاڑی کو رہا کر دیا گیا۔ واردات کے دوران مسلح افراد بینکوں کی ترسیل کے لیے منتقل کی جانے والی تقریباً 8 کروڑ روپے نقدی اور سیکیورٹی اہلکاروں کا اسلحہ اپنے ساتھ لے گئے۔

ذرائع کے مطابق چھینی گئی اشیاء میں 4 بندوقیں اور 2 پستول بھی شامل ہیں۔ کیش وین مختلف بینکوں میں رقوم کی ترسیل کے لیے معمول کے مطابق سرگرم تھی۔واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی صورتحال پر شدید تشویش پائی جا رہی ہے جبکہ پولیس اور متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں