لیہ(ایچ آراین ڈبلیو)لیہ کی تحصیل فتح پور کی حدود 101 ایم ایل میں واقع مسجد کے غسل خانے میں 8 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم شیراز گلی میں کھیلتے ہوئے معصوم بچے کو بہلا پھسلا کر مسجد کے غسل خانے میں لے گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ بچے کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ بچے کے والد کی مدعیت میں سنگین دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ فتح پور کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔


