حسن خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک

پشاور(ایچ آراین ڈبلیو) پشاور کے علاقے حسن خیل میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر کو ہلاک کر دیا۔تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ انٹیلی جنس معلومات پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) صدام عرف ابو زر گروپ کے مقامی کمانڈر عمر عرف غازی مارا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا کمانڈر علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو طویل عرصے سے مطلوب تھا۔ کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا تاکہ کسی ممکنہ خطرے کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔سیکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں اور علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں