سکھر کی بیٹی کا شاندار کارنامہ، گدھا گاڑی سے پاک فضائیہ کے F-16 کاک پٹ تک پہنچ گئی

سکھر(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ کے شہر سکھر سے تعلق رکھنے والی ایک غریب گدھا گاڑی والے کی بیٹی نے اپنی محنت اور لگن سے وہ مقام حاصل کر لیا ہے جس کی مثال کم ہی ملتی ہے۔ذرائع کے مطابق بچی کے والد روزانہ گدھا گاڑی چلا کر معمولی آمدن حاصل کرتے تھے، جس سے وہ اپنی بیٹی کی تعلیم کے اخراجات پورے کرتے رہے۔ بچی نے مشکلات اور محدود وسائل کے باوجود تعلیم جاری رکھی اور سندھ بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔

بعد ازاں اس نے سخت محنت اور لگن کے ساتھ اپنی تعلیمی و تربیتی منزلیں طے کیں اور آج وہ پاکستان فضائیہ کا حصہ بن کر مبینہ طور پر F-16 کے کاک پٹ تک پہنچ گئی ہے۔اس کامیابی نے نہ صرف اس کے خاندان بلکہ پورے علاقے میں خوشی اور فخر کی لہر دوڑا دی ہے۔ والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے زندگی بھر محنت کی، مگر آج بیٹی کی کامیابی نے ان کی تمام مشکلات کا ازالہ کر دیا ہے۔یہ کہانی اس بات کی واضح مثال قرار دی جا رہی ہے کہ محنت، حوصلہ اور تعلیم کے ذریعے غربت کے باوجود بھی بڑے خواب پورے کیے جا سکتے ہیں، اور بیٹیاں قوم کا روشن مستقبل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں