31

نادرا ایگزیکٹو آفس میں افسوسناک واقعہ، دو افراد قتل

گجرات (رپورٹ)گجرات میں نادراایگزیکٹوآفس کےاندرافسوسناک واقعہ پیش آیا،جہاں فائرنگ کےنتیجےمیں دوافراد جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق واقعہ نادرا کے دفتر میں پیش آیا، جہاں ایک خاتون جو آفس میں ملازمت کرتی تھی، اسے مبینہ طور پر اس کے شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم نے واقعے کے بعد اسی مقام پر خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی، جس کے نتیجے میں دونوں میاں بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں