سوات(ایچ آراین ڈبلیو)سوات میں افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں گیارہ افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی ملم جبہ کے علاقے سیر تلیگرام سے گناجیر جا رہی تھی۔ گناجیر کے قریب گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو کارروائی کے دوران کھائی سے 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، جبکہ پانچ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل بھی مکمل کیا جا رہا ہے۔
33


