پاکپتن(ایچ آراین ڈبلیو)پاکپتن میں پولیس کا عوام دوست کردار ایک بار پھر سامنے آ گیا۔ تھانہ فرید نگر میں تعینات محمد ممتاز ASI اور غضنفر محمود کانسٹیبل نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے گمشدہ بچے کو تلاش کر کے بحفاظت اس کے والدین کے حوالے کر دیا۔
پولیس کے مطابق ثقلین ولد محمد مشتاق قوم کمہار گم ہو گیا تھا، جس کی اطلاع ملتے ہی تھانہ فرید نگر پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کی۔ اہلکاروں کی کوششوں کے نتیجے میں بچے کو قلیل وقت میں تلاش کر لیا گیا اور مکمل تسلی کے بعد والدین کے سپرد کر دیا گیا۔
اہلِ علاقہ اور بچے کے ورثاء نے پنجاب پولیس بالخصوص محمد ممتاز ASI تھانہ فرید نگر کے اس احسن اقدام پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پولیس کا یہ اقدام عوام کے دل جیتنے کے مترادف ہے اور ایسے اقدامات سے پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد مزید مضبوط ہوتا ہے۔
30


