ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس، بروقت تکمیل اور معیار یقینی بنانے کی ہدایت

پاکپتن(ایچ آراین ڈبلیو)پاکپتن میں ڈپٹی کمشنرآصف رضا کی زیر صدارت ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈ پلاننگ عمران علی اورمتعلقہ محکموں کےافسران نےشرکت کی۔ اجلاس کےدوران ڑکوں، سیوریج، پبلک بلڈنگز سمیت مختلف ترقیاتی اسکیموں کی پیش رفت، فنڈز کے استعمال، تعمیراتی معیار اور مقررہ ٹائم لائن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ عمران علی نے جاری منصوبوں پر جامع بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکمے ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید تیز کریں اور فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام جاری سکیموں کی باقاعدہ مانیٹرنگ اور فیلڈ انسپکشن کو یقینی بنایا جائے تاکہ منصوبے مقررہ مدت میں مکمل ہو سکیں اور عوام ان کے ثمرات سے جلد مستفید ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں