چیک پوسٹ نسیم نگر کے قریب خودکشی کی کوشش، ایک شخص زخمی

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی میں چیک پوسٹ نسیم نگر کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے خود کو فائرنگ کر کے خودکشی کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ چیک پوسٹ نسیم نگر کے قریب پیش آیا جہاں صمد علی ولد علی غلام سولنگی، سکنہ کچی آبادی نسیم نگر، نے پسٹل سے اپنے سینے پر گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی۔
نسیم نگر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمی شخص کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے میں استعمال ہونے والا پسٹل قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے، جس میں مبینہ طور پر ملزم کو خود کو گولی مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
حکام کے مطابق زخمی شخص کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں