غیرت کے نام پر لڑکی اور نوجوان فائرنگ سے قتل، ملزم فرار

چارسدہ(ایچ آراین ڈبلیو)چارسدہ میں غیرت کے نام پر قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنی بھتیجی اور ایک نوجوان کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ پڑانگ کی حدود میاں کلی میں پیش آیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق لڑکی کے چچا کو شبہ تھا کہ اس کی بھتیجی کے گاؤں کے ایک نوجوان کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔ اسی شک کی بنیاد پر ملزم نے پہلے اپنی بھتیجی اور بعد ازاں نوجوان پر فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے دو الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
حکام کے مطابق واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے اور ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں